کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک نے شہر کے صنعتی علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے بن قاسم اور سائٹ انڈسٹریل ایریا میں بڑے پیمانے پر آپریشن کیے۔ ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1,300 کلوگرام سے زائد غیر قانونی کنڈے اور تاریں ہٹا دی گئیں۔
ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ ان غیرقانونی کنکشنز کے ذریعے چوری کی جانے والی بجلی سے کمپنی کو 120 ملین روپے سے زائد کا مالی نقصان ہورہا تھا۔ ترجمان عمران رانا کے مطابق مقامی گروہوں اور مافیا کی منظم مزاحمت کے باعث یہ آپریشن انتہائی چیلنجنگ ثابت ہوئے، تاہم ٹیموں نے بھرپور عزم کے ساتھ کارروائیاں مکمل کیں۔
عمران رانا نے مزید کہا کہ کراچی کو محفوظ اور مستحکم بجلی کی فراہمی کے لیے بجلی چوری کے خلاف مہم مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہے گی، اور کسی کو بھی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:بڑی کمی کے بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام

