راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر اڈیالہ جیل کے قریب اُن کی بہنوں نے دھرنا دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے، پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کر کے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی۔
مذاکرات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا ےک خلاف کریک ڈاون شروع کیا اور مرد کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردیں۔
پولیس کریک ڈاؤن کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔
مزیدپڑھیں:کلاؤڈ فلیئر کی سروسز میں تعطل، عالمی سطح پر انٹرنیٹ میں خلل، ویب سائٹس تک رسائی میں مشکلات
