Search
Close this search box.
اتوار ,12 جولائی ,2026ء

پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری! امریکی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ حاصل کرنیکا سنہری موقع

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے امریکا کی 100 اعلیٰ یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی اسکالرشپ کی درخواستیں جمع کرانے کا آغاز ہوگیا۔
سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق اسکالرشپ پروگرام یو ایس-پاکستان نالج کوریڈور پروجیکٹ کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
اسکالرشپس کو دو کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلی کیٹگری میں ٹاپ 50 جامعات کو رکھا گیا ہے جس میں اسکالرشپ پانے والوں کو ٹیوشن فیس، اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس فراہم کیا جائے گا۔

دوسری کیٹگری میں 51-100 نمبر کی یونیورسٹیز شامل ہیں اور اس میں اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کو سالانہ 12 ہزار ڈالر کی ٹیوشن بمع اسٹائپنڈ اور ہیلتھ انشورنس دی جائے گی۔
اسکالرشپ کے لیے درخواستیں 30 اپریل 2026 تک ایچ ای سی کی ویب سائٹ پر جمع کرائی جا سکیں گی۔
مزید پڑھیں:سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز : پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

یہ بھی پڑھیں