صادق آباد(ویب ڈیسک)صادق آباد میں چوروں کو تلاش کرنے والی ایک نجی ٹیم خود اغوا ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کتوں کے ساتھ چوروں کی تلاش میں سرگرداں افراد کو ڈاکوؤں نے آلیا اور انہیں لے کر کشمور کے کچے کے علاقے میں چلے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 5 روز قبل مذکورہ ٹیم اپنے کھوجی کتوں سمیت سندھ کے علاقے اوباڑو سے اغوا ہوگئے تھے جو تاحال لاپتا ہیں۔
رحیم یار خان، کشمور اور گھوٹکی پولیس اب اغوا ہونے والے چاروں افراد کو کھوجنے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہی ہے۔ اغوا کا مقدمہ صادق آباد تھانے میں درج کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں: فلسطین پر مؤقف اٹل، پاکستان کو غزہ بھیجے جانے والی فورس کا حصہ بننا چاہیے، وزیر دفاع خواجہ آصف
