Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے، محمد زبیر

کراچی(نیوز ڈیسک)سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں صرف کہتے ہیں کریں گے۔

پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ گزشتہ تین سال کا گروتھ ریٹ دیکھ لیں ہر چیز مائنس میں ہے، سرمایہ کاری نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع بھی پیدا نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی کے بڑھنے کے حساب سے روزگار پیدا نہیں ہورہا، انویسٹمنٹ ٹو جی ڈی پی 51 سالہ تاریخ کی سب سے کم ترین سطح پر ہے۔

محمد زبیر کے مطابق شہباز شریف نے کہا تھا کہ 6 ماہ میں معیشت ٹھیک کروں گا لیکن پونے چار سال گزر گئے ہیں، ان کا معاشی طریقہ یہ ہے کہ پیٹرول پر خرچہ ہوتا تو گاڑی نہیں چلاؤں گا۔

دوسری جانب پروگرام میں شریک ن لیگی رہنما رانا احسان افضل نے کہا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو ملک کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کی جارہی تھیں، دیوالیہ کی باتیں ہورہی تھیں لیکن ہم نے ملک کی معیشت مستحکم کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جو اصلاحات کیں اس کو آئی ایم ایف نے بھی سراہا ہے، پاکستان کی عالمی سطح پر کریڈٹ ریٹنگز بھی بہتر ہوئی ہیں۔

رانا احسان نے کہا کہ پاکستان کو 5 سے 6 فیصد کی گروتھ چاہیے تاکہ نئے روزگار پیدا ہوں، ہماری حکمت عملی ہے کہ ایکسپورٹ کو ڈبل کرنا ہے، آئی ایم ایف رپورٹ پڑھیں انہوں نے اصلاحات کو سراہا ہے۔
مزیدپڑھیں:روسی شہری ہر سال اپنا نام کیوں تبدیل کرتا رہا؟

یہ بھی پڑھیں