Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

اقوام متحدہ نے پاکستان سے افغانستان میں خوراک بھیجنے کی درخواست کی ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے ایشو پر اہم درخواست آئی ہے جس میں خوراک بھیجنے کا کہا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں انسانی حقوق کے لیے غذائی ترسیل کے لیے مثبت جواب دے گا، افغانستان میں غذائی ترسیل کی بحالی اپنے افغان بھائیوں اور بہنوں کے لیے کھول سکتے ہیں، افغانستان یقینی بنائے کہ غذائی ترسیل دہشت گردوں کے ہتھے نہ چڑھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے انسانی ہمدردی کے تحت غذائی ترسیل 30 نومبر تک کھولنے کی کوشش کریں گے۔
مزیدپڑھیں:عدنان صدیقی کی کونسی بات نہیں بھولتیں؟ حریم فاروق نے بتا دیا

یہ بھی پڑھیں