اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس قومی جذبات کی ترجمانی کرتی ہے، فتنے کیخلاف پالیسی قابل تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا کہ فتنہ اور انتشار کےخلاف واضح پالیسی قابل تحسین ہے، قوم کو گمراہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی، حقیقت سامنے آچکی ہے۔
انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار ملک کی سلامتی سے بالاتر نہیں ہوسکتی، ریاست مخالف مہم چلانے والوں کیخلاف کارروائی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
اویس لغاری نے کہا کہ ترجمان پاک فوج کے اہم سوالات پوری قوم کی آواز ہیں، مسلح افواج کے بارے میں منفی بیانیہ قوم کسی صورت قبول نہیں کرےگی، دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والی افواج پر تنقید نامناسب ہے۔
انھوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی شب پاکستان کی عسکری برتری نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، سی ڈی ایف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان مزید مضبوط ہوگا۔
وزیرتوانائی اویس لغاری نے مزید کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
مزیدپڑھیں:انارکلی کی تاریخی نیلا گنبد والی جگہ پر پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، سائیکل مارکیٹ ختم ، خوبصورت پارک اور پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا