Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

جلسے سے واپسی پر پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ، 1 جاں بحق، 3 زخمی

پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں رنگ روڈ پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔

ایم پی اے عبدالغنی آفریدی کا کہنا ہے کہ حادثے میں 1 کارکن جاں بحق ہو گیا، جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں۔

معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا کہنا ہے کہ جلسے سے واپسی پر کارکنوں کی گاڑی الٹنے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تحریکِ انصاف کے زخمی کارکنوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے میں جاں بحق کارکن کا نام حسیب معلوم ہوا ہے۔
مزیدپڑھیں:بس اور ٹرین پر سفر کے دوران اینڈرائیڈ فون سیٹنگز بدل دے گا، گوگل نے اہم سہولت دے دی

یہ بھی پڑھیں