لاہور(ویب ڈیسک)لاہور میں 26 ہزار روپے سے زائد کا ای چالان والی موٹرسائیکل دھر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے راوی روڈ پر 26 ہزار سے زائد کا ای چالان جمع کیے بغیر چلنے والی موٹرسائیکل پکڑ لی۔
سب انسپکٹر علی رافع منج نے سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو روکا تو ریکارڈ چیکنگ پر 26 ہزار 215 روپے کے چالان کا ریکارڈ سامنے آیا۔
ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل تھانے میں بند کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
کراچی اور لاہور کے ای چالان کے جرمانے میں حیران کن فرق، شہری دنگ رہ گئے
شہر قائد اور لاہور میں کے ٹریفک ای چالان کے جرمانے میں حیران کن فرق سامنے آیا ، جس نے شہریوں کو دنگ کردیا۔
اگر کراچی اور لاہور کے جرمانوں کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو واضح فرق سامنے آتا ہے، کراچی میں ڈرائیونگ لائسنس نہ رکھنے پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جبکہ لاہور میں یہی جرمانہ صرف 200 روپے ہے ، یعنی کراچی میں جرمانہ سو گنا زیادہ ہے۔
اسی طرح، ہیلمٹ نہ پہننے پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، سگنل توڑنے کی صورت میں کراچی میں 5 ہزار روپے اور لاہور میں صرف 300 روپے ادا کرنا پڑتے ہیں۔
اووراسپیڈنگ پر کراچی میں 5 ہزار روپے جبکہ لاہور میں صرف 200 روپے کا چالان ہوتا ہے۔
سب سے بڑا فرق ون وے خلاف ورزی میں ہے، کراچی میں اس پر 25 ہزار روپے تک جرمانہ جبکہ لاہور میں 2 ہزار روپے کا چالان مقرر ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں جرمانوں کی یہ بھاری شرح نہ صرف عوام کے لیے پریشانی کا باعث ہے بلکہ مختلف شہروں میں قوانین کے غیر مساوی اطلاق نے سوالات بھی کھڑے کر دیے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی میں کمی ریکارڈ،12اشیاءمہنگی،10سستی




