Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

پنجاب حکومت کا لیپ ٹاپ اسکیم کونجی جامعات تک توسیع دینے کا فیصلہ

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے اپنی لیپ ٹاپ اسکیم کو پہلی مرتبہ صوبے کی نجی یونیورسٹیوں کے طلبہ تک بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 10 ہزار لیپ ٹاپس اہل طلبہ میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اعلیٰ تعلیم کے محکمے کے مطابق منصوبے کا مقصد پبلک اور پرائیویٹ جامعات کے طلبہ کے درمیان تعلیمی و ڈیجیٹل فرق کو کم کرنا ہے۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ اسکیم پر عملی کام شروع ہو چکا ہے اور جلد ہی تقسیم کا عمل بھی شروع کر دیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق لیپ ٹاپ کے حصول کے لیے اہلیت کا سابقہ معیار برقرار رکھا گیا ہے۔ یعنی وہی طلبہ مستفید ہوں گے جو پنجاب کی کسی نجی یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہوں، کم از کم 70 فیصد نمبر یا مساوی سی جی پی اے رکھتے ہوں اور اس سے قبل اسکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل نہ کر چکے ہوں۔

ایک اہلکار نے کہا کہ اسکیم کا دائرہ کار بڑھانے سے تمام طلبہ کے لیے یکساں مواقع فراہم ہوں گے اور صوبے میں ڈیجیٹل رسائی بہتر ہوگی۔

حکومت نے خواتین، معذور افراد اور کم آمدنی والے خاندانوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے خصوصی کوٹہ بھی برقرار رکھا ہے، تاکہ ہر طبقے کو ٹیکنالوجی تک منصفانہ رسائی مل سکے۔
مزیدپڑھیں:گلگت بلتستان میں 24جنوری کو عام انتخابات ہوں گے

یہ بھی پڑھیں