لاہور(نیوز ڈیسک) پاورڈویژن کی کوششوں سے بجلی کے سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی۔مسابقتی عمل کو تقویت دینےسے ڈسکوز کے سمارٹ میٹرز کی قیمتیں 40 فیصد تک کم ہوگئی ہیں،سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر 150ارب روپے کی بچت ہوگی۔تھری فیز میٹر کی قیمت 45000ہزار روپے سے کم ہو کر 25000 روپے ہوگئی جبکہ سنگل فیز میٹر کی قیمت میں 7000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کاکہناہے کہ سمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں کمی سے ملکی سطح پر 150ارب روپے کی بچت ہوگی ،حکومت نے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ریگولیشنز میں مثبت تبدیلیاں کی ہیں،انٹر نیشنل کمپنیوں نے مسابقتی عمل میں بھر پور حصہ لیا اور ان کو در پیش رکاوٹیں ختم ہو گئیں ۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس لغاری کے مطابق نئے میٹرز کی قیمت میں کمی سے بجلی صارفین کو ڈیمانڈ نوٹس کی مد میں کم رقم ادا کرنا پڑے گی،سمارٹ میٹرز سے غلط ریڈنگ اور بجلی چوری کی فوری نشاندہی بھی ہو گی،اس کے علاوہ سمارٹ میٹرز سے صارفین کو پیشگی ادائیگی کی سہولت اور اپنے میٹرز کی براہ راست مانیٹرنگ کی سہولت میسر ہوگی ۔وفاقی وزیر اویس لغاری کے مطابق بجلی استعمال سے متعلق معلومات، بغیر لائن مین بجلی بحالی سمیت دیگر بے شمار فوائد بھی حاصل ہونگے۔
مزیدپڑھیں:کیا آنگ سان سوچی انتقال کرگئیں، بیٹے کا بیان سامنے آگیا



