راولپنڈی (ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ورزش کرتے ہوئے ایک تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔ اس تصویر میں عمران خان کو پولیس اہلکاروں کی موجودگی میں ورزش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی بہن علیمہ خان نے تصدیق کر دی ہے کہ یہ تصویر حقیقی ہے اور مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی سے تیار نہیں کی گئی۔ تاہم، اس کے بعد مزید تصاویر سامنے آنے لگیں جنہوں نے پہلی تصویر کے حوالے سے بھی شبہات پیدا کردیے۔
پیر کو علیمہ خان نے انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب انہوں نے پہلی تصویر دیکھی تو انہیں بھی شبہ ہوا کہ کہیں یہ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی نہ ہو۔ اسی وجہ سے انہوں نے تصویر چند افراد کو بھیج کر اس کی تصدیق کروائی۔ تصدیق کے بعد انہیں یقین ہو گیا کہ تصویر واقعی عمران خان کی ہی ہے کیونکہ وہ انہیں قریب سے جانتی اور پہچانتی ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق یہ تصویر قید تنہائی سے پہلے کی ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ گرمیوں کے موسم میں لی گئی ہو، جس کا اندازہ تصویر میں پسینے کی موجودگی سے ہوتا ہے۔
عمران خان کی جو جیل سے تصویر نکلی ہے مجھے لگتا ہے وہ اصل ہے علیمہ خان pic.twitter.com/CnHZv2PDzw
— Bakhtawar Gillani (@BakhtawarGillni) December 15, 2025
علیمہ خان کے مطابق عمران خان اس تصویر میں بالکل ویسے ہی نظر آ رہے ہیں جیسے وہ حقیقت میں ہیں۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں اکیلے سیل میں قید ہیں، تاہم قید کے باوجود انہوں نے ورزش کو ترک نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی زندگی میں دو چیزیں کبھی نہیں چھوڑیں، ایک اللہ پر ایمان اور دوسری ورزش۔
تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین اس بات پر مصر ہیں کہ عمران خان کی مذکورہ تصویر مصنوعی ذہانت سے تخلیق کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی امریکہ کے صدر وقار خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ‘ایکس’ پر لکھا کہ “عمران خان کی یہ تصویر بالکل اوریجنل نہیں ہے کیونکہ عمران خان کا وزن پہلے سے بہت کم ہو چکا ہے، لوگوں میں بے چینی اضطراب دیکھتے ہوۓ اس تصویر کو اوریجنل کہہ کر پھیلایا گیا ہے“۔
عمران خان کی یہ تصویر بالکل اوریجنل نہیں ہے کیونکہ عمران خان کا وزن پہلے سے بہت کم ہو چکا ہے
لوگوں میں بے چینی اضطراب دیکھتے ہوۓ اس تصویر کو اوریجنل کہہ کر پھیلایا گیا ہے ہمیں یاد رکھنا ہو گا عمران خان قید تنہائی میں انتہائی مشکل ترین حالات میں ہے
البتہ یہ جگہ اوریجنل ہے pic.twitter.com/KPb9M5Jrdy— Waqar khan (@Waqarkhan123) December 15, 2025
خیبرپختونخوا کے صحافی کامران علی نے دعویٰ کیا کہ “عمران خان کی یہ تصویر اوریجنل نہیں بلکہ گوگل اے آئی سے بنائی گئی ہے”۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی تصویر گوگل امیج میں اپلوڈ کردیں اور پھر (about the image) آپشن پر کلک کریں تو وہاں گوگل آپ کو بتا دے گا کہ یہ گوگل اے آئی سے بنی ہے“۔
عمران خان کی یہ تصویر اوریجنل نہیں بلکہ گوگل اے آئی سے بنائی گئی ہے
خود تصدیق کے لیے گوگل پر جاکر چیک کرسکتے ہیں میں طریقہ بتاتا ہوں؛
عمران خان کی تصویر گوگل امیج میں اپلوڈ کردیں اور پھر (about the image) آپشن پر کلک کریں تو وہاں گوگل آپکو بتا دیگا کہ یہ گوگل اے آئی سے بنی ہے pic.twitter.com/wUVR6iowJV
— Kamran Ali (@akamran111) December 15, 2025
تاہم، سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر بھی گردش کر رہی ہے جس میں عمران خان کو ایکسرسائز کرتے ہوئے، خاص طور پر پل اپ لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔
عمران خان کی ایک اور تصویر pic.twitter.com/L0aCJ67J5W
— Bakhtawar Gillani (@BakhtawarGillni) December 15, 2025
جبکہ ایک ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں انہیں ٹریڈ مل پر دوڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ورزش کی ویڈیو بھی آگئی
نوٹ: یہ ویڈیو ان لوگوں کے لیے ہے جو سمجھتے ہیں کہ عمران خان تصویر اصلی ہے https://t.co/Z8wn0om0hW pic.twitter.com/rF2DUOY96C
— Kamran Ali (@akamran111) December 15, 2025
ایک تصویر میں عمران خان کو کان پکڑے اٹھک بیٹھک لگاتے دکھایا گیا ہے۔
یہ تصویر کہاں سے آئی؟ عمران خان کی کان پکڑ کر اُٹھک بیٹھک کرتے ہوئے یہ تصویر آج سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ pic.twitter.com/GLoI9lpYkA
— Saad Kaiser 🇵🇰 (@TheSaadKaiser) December 14, 2025
ایک اور تصویر میں انہیں شلوار قمیض میں ملبوس جیل کے ایک سیل میں کان پکڑے بیٹھا دکھایا گیا ہے۔
عمران خان کی کان پکڑتے ہوئے یہ تصویر بہت وائرل ہے، یہ کہاں کی ہے، کوئی کنفرم کر سکتا ہے۔۔!! https://t.co/hp0vRDKIip pic.twitter.com/U1jWauBVm1
— Dr Farhan K Virk (@FarhanKVirk) December 14, 2025
ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں، کچھ صارفین نے تصاویر کو اے آئی سے تیار کردہ قرار دیا جبکہ دیگر نے انہیں حقیقی مانا۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش دیگر تصاویر کے حوالے سے عمران خان کے خاندان کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پشاور یونیورسٹی میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
