Search
Close this search box.
جمعه ,19 جون ,2026ء

بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ نے پورا توشہ خانہ خالی کردیا، طلال چوہدری

فیصل آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور انکی اہلیہ نے پورا توشہ خانہ خالی کردیا۔

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس کو سمجھنا چاہیے، کہا جاتا تھا مدینہ کی ریاست ہے، اس میں تو ہر چیز کا حساب کتاب ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈنر سیٹ سے لیکر موبائل فون تک لے اڑے، دنیا کے نایاب ترین ہارکو مس ڈکلیئر کیا اور چند پیسے دیکر لے گئے، ہار توشہ خانہ میں جمع کروانے کے بعد اپنے پاس رکھا گیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کی لوٹ مار پاکستان کیلئے بے عزتی کا سبب بنی، جو مرضی کرلیں سزائیں نہیں بدلیں گی۔

بانی کے بیٹے آنا چاہیں تو ٹریکنگ نمبر دیں ہم فوری ویزا جاری کریں گے، ہم تو کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے بچے آئیں اپنے والد سے ملیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے 14 گھنٹے بات کروائی گئی، اصل بات ہے بانی پی ٹی آئی کے بچے ان سے ملنا ہی نہیں چاہتے۔ ان کے بچوں کیلئے تو بنی گالہ کا ہاؤس موجود ہے، آئیں وہاں رہیں۔

علیمہ خانم سے دوبار ان کا کوڈ مانگا لیکن انہوں نے نہیں بھیجا، بانی پی ٹی آئی کے پاس جدید ترین سہولیات ہیں، ہمدردی کارڈ کھیلنے کی ضرورت نہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ جیل میں صحت مند ہیں، بانی پی ٹی آئی بالکل ٹھیک ہیں اور ان کو بہت سی سہولیات دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فوج نے جو مئی میں کارنامہ انجام دیا اس نے پوری دنیا میں ہمیں اہمیت دی۔
مزیدپڑھیں:کیا بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیا جارہا ہے؟ رانا ثنااللہ نے بتادیا

یہ بھی پڑھیں