Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹ چھپانے والوں کیخلاف گرینڈ آپریشن شروع

لاہور(ویب ڈیسک)ای چالان سے بچنے کے لیے نمبر پلیٹ چھپانے اور ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی کر کے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ آج سے باقاعدہ طور پر آپریشن شروع کیا گیا ہے، جو مختلف علاقوں میں مرحلہ وار 3،3 گھنٹے تک جاری رہے گا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق اب تک کارروائی کے دوران 2 گاڑیاں ضبط جبکہ 23 گاڑیوں کے چالان کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹ چھپانے، فینسی نمبر پلیٹس لگانے اور ٹیمپرنگ کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں اس دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی شہری گرفتار

یہ بھی پڑھیں