سیالکوٹ(ویب ڈیسک)سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما کو گرفتار کر لیا گیا۔
آج سیالکوٹ میں شہر کی بارونق پیرس روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ اس احتجاج کا انتظام اورقیادت تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عمر ڈار کر رہے تھے۔ پولیس نے احتجاج شروع ہوتے ہی عمر ڈار کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ آج سیالکوٹ مین پیرس روڈ پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزاؤں پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔پی ٹی آئی کے رہنما عمر ڈار کچھ کارکنوں کے ساتھ اضتجا کے لئے جمع ہوئے تو پولیس نے کئی کارکنوں اور عمر ڈار کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ اس احتجاج کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
مزیدپڑھیں:ایشیا کپ کی یہ ٹرافی اپنوں کو دینے پر محسن نقوی لڑکوں سے زیادہ خوش نظرآئے



