کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ ایئرپورٹ پر پی ٹی آئی کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا، دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ایئرپورٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے دو گروپوں میں جھگڑا آج ساڑھے 3 بجے ہوا، سالار کاکڑ اور داؤد شاہ گروپ سابق ایم این اے امجد نیازی کے استقبال کیلئے جمع ہوئے تھے۔
دونوں گروپوں میں جھگڑا امجد نیازی کو اپنی اپنی گاڑی میں ساتھ لےجانے پر ہوا، امجد نیازی کو اسٹیٹ لاؤنج میں ٹھہرایا گیا کچھ دیر بعد وہ ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئے۔
جھگرے کے دوران ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور سی اے اے کے عملے نے مداخلت کرکےدونوں گروپوں کو باہر نکال دیا۔
مزیدپڑھیں:توشہ خانہ کیس،علیمہ خان کامریم نواز بارے بڑابیان


