نئی دہلی(نیوز ڈیسک)پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد جب انڈین کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے متعلق ٹویٹ کی تو اُس میں صرف یہ لکھا گیا کہ ’’انڈر 19 ایشیا ءکپ کے فائنل میں انڈیا کو 191 رنز سے شکست۔‘‘
عام طور پر کرکٹ بورڈز اس نوعیت کی اپ ڈیٹس میں جیتنے والی ٹیم کا بھی نام لکھتے ہیں، اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دینے کی بھی روایت رہی ہے۔ لیکن بی سی سی آئی کی اس ٹویٹ میں پاکستان کا نام نہیں تھا۔
A defeat for India U19 in the #Final by 191 runs.
Scorecard ▶️ https://t.co/ht0DLU8XQ3#MensU19AsiaCup2025 pic.twitter.com/FTmHWPbkVD
— BCCI (@BCCI) December 21, 2025
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نےیہ بات نوٹ کی۔ اس ٹویٹ کے نیچے پاکستانی صارفین بی سی سی آئِی کو ٹیگ کر کے جیتنے والی ٹیم کا نام پوچھتے رہے۔
ایک صارف شاہد عباسی نے اس موقع پر جون ایلیا کی شاعری کا سہارا لیا اور لکھا ’’آپ وہ جی مگر یہ سب کیا ہے، تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں۔‘‘
سبحان نے بی سی سی آئی کو ٹیگ کیا اور مشورہ دیا کہ ’’کس نے ہرایا۔۔۔ کوئی نام۔۔۔ نام یاد رکھنا، پاکستان۔‘ ‘
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر بلے باز عتیق الزمان نے لکھا کہ’’آنے کا شکریہ لیکن ٹرافی ایشیئن کرکٹ کونسل ہیڈ آفس سے بہتر جگہ پر ہے۔‘‘
مزیدپڑھیں:جیب میں رکھا موبائل، موت کے سامنے دیوار بن گیا!




