کراچی(ویب ڈیسک)سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جیل کے باہر قیادت سیاسی طورپر نابالغ ہے جنہوں نےکونسلر کا الیکشن نہیں لڑا وہ سب سے بڑی جماعت کو لیڈ کر رہے ہیں موجودہ قیادت کے پاس آگے جانے کی اسٹریٹجی بھی نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ہمارا کام ختم ہوجائے گا ہمارا خیال ہے کہ یہ سب چائے پینے کیلئے ٹیبل پر بیٹھ جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی تباہی کی ذمہ دارسوشل میڈیا بھی ہے پارٹی سے جو تعلق نہیں رکھتے وہ باہر اپنا چینل بنا کر بیٹھ گئے، عادل راجہ جیسے لوگوں کا پی ٹی آئی یا پاکستان سے تعلق نہیں ان جیسے لوگ صرف سوشل میڈیا پر پیسہ بنانے کیلئے بیٹھے ہیں۔
عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنےکا سوال ہی بنتا کوئی سوچتا ہے تو بیوقوف ہے۔
سابق گورنر نے مزید کہا کہ ن لیگ کے ساتھ ہماری ملاقات خوش آئند ہوئی تھی اور پی ٹی آئی کی پرانی سیاسی قیادت سے بھی ہماری ملاقات ہوئی، جتنےلوگوں سے ملاقات ہوئی 100فیصد لوگ بات چیت کا آغاز چاہتے ہیں۔
مزیدپڑھیں:ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے، مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کر دیا

