Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

ڈیٹا ضائع ہوسکتا ہے، مائیکرو سافٹ نے صارفین کو خبردار کر دیا

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)مائیکرو سافٹ نے دنیا بھر میں اسکائپ استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا اہم ڈیٹا جلد محفوظ کر لیں، کیونکہ آپ کی اہم معلومات ضائع ہونے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اسکائپ کو رواں سال مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا تاکہ کمپنی اپنی توجہ مائیکروسافٹ ٹیمز پر مرکوز کر سکے۔

رپورٹس کے مطابق اسکائپ وہ چیٹ ایپ تھی جو 2010 کی دہائی میں 30 کروڑ سے زائد ماہانہ صارفین کے ساتھ موجود تھی، تاہم واٹس ایپ، زوم اور مائیکرو سافٹ ٹیمز جیسے موبائل پلیٹ فارمز کے آنے کے بعد اس کی مقبولیت ماند پڑ گئی۔

5 مئی 2023 کو کمپنی نے باضابطہ طور پر اس سروس کو ختم کر دیا، تاہم صارفین کو اپنے پیغامات، رابطہ نمبرز اور دیگر اہم ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے مہلت فراہم کی گئی تھی، اسکائپ کا آغاز 2003 میں ہوا تھا اور 2011 میں اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا۔

مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ اسکائپ صارفین کے پاس جنوری 2026 تک کا وقت ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کر لیں یا خود حذف کر دیں۔

کمپنی کے مطابق جو صارفین اس مدت کے دوران مائیکروسافٹ ٹیمز فری میں لاگ ان ہو جائیں گے، انہیں اپنی اسکائپ کال اور چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل رہے گی۔

کمپنی نے واضح کیا کہ اگر جنوری 2026 تک صارفین نے کوئی کارروائی نہ کی تو تمام اسکائپ ڈیٹا خودکار طور پر مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا، جو بعد میں بحال نہیں ہوسکے گا۔
مزیدپڑھیں:بھاری چالان سے پریشان شہریوں‌کے لیے خوشخبری

یہ بھی پڑھیں