Search
Close this search box.
اتوار ,05 جولائی ,2026ء

پی آئی اے نجکاری: فوجی فرٹیلائزر کا عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری میں فوجی فرٹیلائزر نے عارف حبیب کنسورشیم میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا۔

عارف حبیب گروپ کے سربراہ عارف حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے میں فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے، ایک سال میں ایئر لائن کے اندر 125 ارب کی سرمایہ کاری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایئر لائن کے ملازمین کو اچھا پلیٹ فارم فراہم کریں گے، پی آئی اے کے طیاروں کی تعداد 18 سے بڑھا کر 62 تک پہنچانا چاہتا ہوں، مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنا پہلی ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ عارف حبیب کنسورشیم نے پی آئی اے کی نجکاری کیلیے بولی جیت لی، گروپ نے 135 ارب روپے کی سب سے بڑی بولی لگا کر ایئر لائن خریدی۔

گروپ کی جانب سے 12ویں باری میں 135ار ب کی بولی لگائی گئی جبکہ ان کے مدمقابل لکی کنسورشیم کی جانب سے آخری 12ویں بولی 134ارب روپے لگائی گئی۔

عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے میں پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز خریدے۔

پی آئی اے کی نیلامی کا عمل آج کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا۔ صبح تین کنسورشیم کی جانب سے جمع کروائی گئی بولیوں کے سیل بند لفافے سب کے سامنے کھولے گئے اور یہ مرحلہ تمام چینلز براہ راست دکھایا گیا۔

نجکاری کیلیے پہلے مرحلے میں عارف حبیب گروپ نے سب سے بڑی 115 ارب روپے کی بولی دی جبکہ لکی گروپ نے 101 ارب 50 کروڑ اور ایئر بلیو نے 26 ارب 50 کروڑ کی بولی دی۔

حکومت نے نجکاری کیلیے ریفرنس پرائس 100 ارب روپے رکھی تھی۔
مزیدپڑھیں:’پی ٹی آئی کی جیل کے باہر قیادت سیاسی طورپر نابالغ ہے‘

یہ بھی پڑھیں