Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پیرافورس کا ساتویں گریڈ کی 500 آسامیوں پر بھرتیوں کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک)پیرافورس میں 500سارجنٹ اور ڈرائیوروں کی بھرتی کا فیصلہ کر تے ہوئے تمام اضلاع کیلئے الگ الگ کوٹہ مختص کر دیا گیا ۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی گریڈ سات کی پانچ سو آسامیوں پر بھرتیاں کریگی ۔ سارجنٹ ڈرائیورزکی بھرتیوں کے لئے تمام اضلاع کیلئے علیحدہ علیحدہ کوٹہ مختص کردیا گیاہے، امیدواروں کیلئے عمر کی حد 18 سے 25 سال مقرر کی گئی ہے، انٹرمیڈیٹ پاس اور ایل ٹی وی لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے ۔امیدواروں کا فزیکل اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ، درخواستیں آن لائن نیشنل ایپلیکیشن سروس کے ذریعے جمع ہوںگی جسے جمع کروانے کیلئے پندرہ جنوری کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔
مزیدپڑھیں:محبت کے بغیر شادی ،اداکارہ حنا خواجہ بیات نے دردناک قصہ بیان کردیا

یہ بھی پڑھیں