Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

آٹا عوام کی پہنچ سے دور ، مزید مہنگا ہو گیا ، جانیے نئی قیمت کیا ہے

پشاور (اوصاف نیوز) ملک بھر میں آٹے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں ہیں اور پشاور میں 20 کلوگرام کا تھیلا عوام کی پہنچ سے دور ہو گیا ہے۔

مقامی آٹا ڈیلرز کے مطابق، مکس آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 2600 روپے سے بڑھ کر 3000 روپے ہو گئی ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2700 روپے سے بڑھ کر 3100 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

ڈیلرز نے مزید بتایا کہ پنجاب سے آٹے کی ترسیل بند ہونے کے باعث مارکیٹ میں فراہمی محدود ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری رہنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال یوں ہی برقرار رہی تو عوام کے لیے آٹے کی دستیابی اور قیمت دونوں کے حوالے سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں، اور صارفین کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

اس پیش رفت کے بعد شہریوں نے حکومتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں استحکام قائم رہے اور مہنگائی کے بڑھتے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کو عدالتی فیصلوں کی پاسداری کرنی ہی ہوگی: رانا ثناء اللہ

یہ بھی پڑھیں