Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کیلیے بڑی خوشخبری

کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سمندر پار پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی جو اہل خانہ کو ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنیوں کو ’راست‘ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ترسیلات زر بھیجنے اور وصول کرنے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

واضح رہے کہ ’راست‘ جدید ادائیگیوں کا نظام ہے جو حکومت نے 2021 میں متعارف کروایا تھا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق راست استعمال کرنے کی اجازت کے حوالے سے ہدایات 15 جنوری 2026 کو ای پی ڈی سرکولر لیٹر نمبر 02 کے ذریعے جاری کر دی گئی ہیں۔

وہ افراد جو ایکسچینج کمپنیوں کے ذریعے ترسیلاتِ زر وصول کرتے ہیں اب وہ اپنی رقوم بینکوں، مائیکرو فنانس بینکوں یا الیکٹرانک منی انسٹی ٹیوشنز میں موجود اپنے اکاؤنٹس اور والٹس میں محفوظ اور مؤثر طریقے سے موصول کر سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک جدید اور ہمہ گیر ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے ماحولیاتی نظام (ایکو سسٹم) کی تعمیر اسٹرٹیجک پلان 2023-2028 کے کلیدی اہداف میں سے ایک ہے۔
مزیدپڑھیں:گھر بیٹھے یونین کونسل میں بچے کی پیدائش کا اندراج، مکمل طریقہ جانیں

یہ بھی پڑھیں