Search
Close this search box.
جمعه ,12 جون ,2026ء

وفاقی پولیس کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے وفاقی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پاک فوج کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی پولیس نے ٹریننگ افسران کی فراہمی کیلئے پاک فوج کو خط لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی پولیس کی ٹریننگ کا شعبہ پاک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاک فوج کے دو میجر، سولہ ایس ایس جی کمانڈوز کی خدمات حوالگی کی درخواست کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے افسران کو وفاقی پولیس کی خالی آسامیوں پر تعینات کیا جائے گا، دس ایس ایس جی کمانڈو نیشنل پولیس اکیڈمی میں تعینات کئے جائیں گے، ایس ایس جی کمانڈوز زیر تربیت اے ایس پیز کی ٹریننگ کریں گے۔
مزیدپڑھیں:’’اپنی چھت اپنا گھر‘‘ سکیم کے دائرہ کار میں بڑی توسیع کی تیاری

یہ بھی پڑھیں