Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

ہائی ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کیلئے موٹروے کا اہم حصہ بند کردیا گیا

رحیم یارخان(ویب ڈیسک) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ہائی وولٹیج بجلی کی ترسیلی لائن پر مرمتی کام کے باعث موٹروے کے ایک حصے کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق اقبال آباد/رحیم یار خان انٹرچینج ( کلومیٹر 559) سے روہڑی ( کلومیٹر 386) تک موٹروے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ حکام نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے تک متبادل راستے استعمال کریں۔

موٹروے پولیس نے شہریوں سے ہونے والی زحمت پر معذرت کرتے ہوئے ڈرائیورز پر زور دیا ہے کہ وہ متبادل راستوں پر عمل کریں اور سفر کی پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ،چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد کھلاڑیوں کابڑافیصلہ

یہ بھی پڑھیں