اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا یا نہیں ؟فیصلہ آج متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات شیڈول ہے ،ملاقات کے بعد ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے اعلان متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ میں شرکت فیصلے کے بعد کٹ کی رونمائی کا فیصلہ ہو گا،ورلڈ کپ میں نہ جانے کی صورت میں پی سی بی نے پلان تیار کر لیاہے۔
مزیدپڑھیں:عوام کیلئے بری خبر!ڈیزل کےبعدمٹی کے تیل کی قیمت میں بھی اضافہ

