اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جے یو آئی نے 8 فروری کو احتجاج کا اعلان کردیا اور کارکن کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کے دو سال مکمل ہونے پر جے یو آئی نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف یومِ سیاہ منائیں گے اور ملک بھر میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاج کیا جائے گا۔
مولانا فضل الرحمان راولپنڈی میں مرکزی احتجاجی پروگرام سے خطاب کریں گے۔
تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کا پروگرام ترتیب دے دیا گیا ہے، عوام قرآن و شریعت کے متصادم آئین سازی کے خلاف احتجاج کریں گے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکن کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ قبول نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:وفاقی وزیر علیم خان نے سینیٹر پلوشہ سے معذرت کرلی


