Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

جین زی سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے بجائے بسنت منائیں، عظمیٰ بخاری

لاہور(ویب ڈیسک )صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ جین زی سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے بجائے گھر والوں کے ساتھ بسنت منائیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جین زی بسنت منائے، گھر والوں کے ساتھ وقت گزاریں، مہمانوں کو بلائیں اور اچھے اچھے کھانے کھلائیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے بچوں کو پتنگ اڑانا نہیں آتی لیکن پھر بھی باقاعدہ پتنگ بازی ہوگی۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میرے بہنوئی فیصل آباد کے پتنگ باز ہیں اچھی پتنگ اڑا لیتے ہیں۔
اس سے قبل سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت بسنت کے پُر امن انعقاد سے متعلق اجلاس ہوا تھا جس میں تہوار کے محفوظ انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے بسنت منانے کے لیے مختص چھتوں کے مالکان سے ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے شورٹی بانڈز لینے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ چھتوں پر گنجائش سے زائد افراد کی اجازت نہیں ہوگی۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا تھا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ پر عملدرآمد کرا کے محفوظ بسنت یقینی بنائی جائے۔ ایکٹ کے تحت آج سے کوئی بھی موٹر سائیکل سیفٹی راڈ کے بغیر روڈ پر نہیں آنی چاہیے۔
مزیدپڑھیں:گل پلازہ کی دوبارہ تعمیر میں کم سے کم کتنے سال لگ سکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں