Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

اسلام آباد پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، مقدمات درج، متعدد گرفتاریاں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد پولیس نے پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث افراد کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے مطابق اسلام آباد پولیس نے پتنگیں بیچنے والے 12 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مجموعی طور پر 93 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے 17 ہزار سے زیادہ پتنگیں اور 12 ہزار سے زیادہ خطرناک کیمیکل ڈور برآمد کی گئی ہیں، جو معصوم بچوں، موٹر سائیکل سواروں اور راہگیروں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی تھیں۔ ضبط شدہ پتنگیں اور مہلک کیمیکل ڈور پولیس کی نگرانی میں تلف کردی گئی ہیں۔


قاضی علی رضا نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی اور کیمیکل ڈور کے استعمال سے روکیں، تاکہ حادثات اور جان و مال کے نقصان سے بچا جا سکے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے بلا امتیاز اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:دبئی :ٹریفک سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، نیا لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف

یہ بھی پڑھیں