دبئی(ویب ڈیسک ) دبئی میں ٹریفک سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری، نیا لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کروایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹریفک سے نجات کیلئے زیرِ زمین لوپ دبئی میں سفر کو منٹوں میں ممکن بنائے گا۔
اس حوالے سے دبئی حکام کا کہنا ہے کہ نئے لوپ ٹرانسپورٹ سسٹم کے ذریعے شیخ زاید روڈ پر واقع دبئی فنانشل سینٹر سے دبئی مال کا سفر اب صرف 3 منٹ میں ہو گا اور لوپ منصوبہ ٹریفک دباؤ کم کرنے میں مددگار ہو گا۔
پائلٹ روٹ ساڑھے 6 کلو میٹر طویل ہو گا، لوپ منصوبہ مسافروں کے لیے تیز اور آسان سفر فراہم کرے گا۔
مزیدپڑھیں:تاجروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم جاری

