Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

بلوچستان کے مختلف علاقوں بارش اور ژالہ باری کا امکان

کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے مختلف علاقوں سمیت کوئٹہ میں اتوار کے روز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش لانے والا نیا سسٹم اتوار کو صوبے میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے تحت خضدار، چاغی، واشک، سوراب، نوشکی اور مستونگ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

کوئٹہ، پشین، چمن، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ اور ژوب میں بھی ہلکی بارش جبکہ گوادر، کیچ، پنجگور، خضدار، قلات اور خاران میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور زیارت کے پہاڑوں پر بھی کل رات ہلکی برف باری ہو سکتی ہے۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: ناقص کارکردگی پر بابر اعظم شدید تنقید کی زد میں، ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا

یہ بھی پڑھیں