کولمبو(سپورٹس ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تاہم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اچھے آغاز کے باجود پاکستان ٹیم بمشکل میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔
مڈل آرڈر میں سینئر بلے باز بابر اعظم سمیت، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے جس سے شکست کا خطرہ منڈلانے لگا۔
بعد ازاں فہیم اشرف نے 11 گیندوں پر 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلوادی۔
Faheem Ashraf's cameo #PAKvNED pic.twitter.com/T8POnghzNH
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) February 7, 2026
میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ سمیت صحافیوں اور دیگر معروف شخصیات کی جانب سے بھی بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
بعض ناقدین نے کپتان سلمان آغا کو بابر اعظم کو ڈراپ کرنے اور بعض نے بابر اعظم سے ریٹائرمنٹ لینے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ بابر اعظم 18 گیندوں پر 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8، محمد نواز 13 گیندوں پر 6 اور عثمان خان 2 گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
مزیدپڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: محسن نقوی نے پاکستان کی جیت فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کے نام کردی

