ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کرینہ کپور خان اور سیف علی خان نے حال ہی میں اپنے رومانوی تعلقات کے دلچسپ لمحے شیئر کیے جس میں انہوں نے بتایا کہ کس نے پہلے ’آئی لو یو‘ کہا اور مزاحیہ انداز میں یہ بھی بحث کی کہ اگر کبھی زومبی اپوکیلیپس آئے تو کون زندہ بچے گا۔
ویوگ کے ساتھ گفتگو میں کریینہ نے کہا کہ کون پہلے آئی لو یو کہہ گیا؟ شاید میں نے کہا ہو۔
اس پر سیف نے ہنس کر کہا کہ شاید تم نے کہا ہو… نہیں، نہیں!
کرینہ المعروف بیبو نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ وہ بس مجھے شرمندہ نہیں کرنا چاہتے اس لیے شاید میں نے کہا ہو۔
گفتگو کے دوران جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ اگر زومبی اپوکالیپس آئے تو کون بچ سکتا ہے۔ سیف نے اپنے سنہ 2013 کے فلم گو گوا گون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میں نے زومبی اپوکیلیپس پر ایک فلم کی تھی تو شاید میں بچوں گا لیکن بیبو اور خاندان کی مدد ضرور کروں گا۔
کرینہ نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ مجھے امید ہے کہ ایسا ہوگا، سیف۔
سیف نے کہا کہ ’یقیناً، میں موجود ہوں‘۔
اس کے علاوہ جوڑے نے یہ بھی بتایا کہ کھانے کے آرڈر کے معاملے میں کس کا زور چلتا ہے۔
سیف علی خان نے کہا میری بیوی مختلف کھانوں میں ماہر ہیں اور میں ہمیشہ ان کے آرڈر سے حسد کرتا ہوں۔ اس لیے عموماً آرڈر کرنے کا حق انہیں دیتا ہوں۔
کرینہ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہاں آخرکار ہم ہمیشہ وہی کھاتے ہیں جو میں آرڈر کرتی ہوں۔
کیریئر کے حوالے سے سیف اگلی بار اکشے کمار کے ساتھ ’حیوان‘ میں نظر آئیں گے جبکہ کریینہ میگھنا گلزار کی آنے والی فلم ’ؔدائرہ‘ کے لیے تیار ہیں۔
مزید پڑھیں: بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی




