Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

سابق آرمی چیف گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے

راولپنڈی (  اے بی این نیوز   )سابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہوگئے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گرنے کے نتیجے میں ان کے جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں، جبکہ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ منگل کی صبح تقریباً ساڑھے چار بجے اپنے گھر کے واش روم میں گر گئے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے سر پر بھی زخم آئے ہیں اور وہ اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو 2016 میں اُس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے آرمی چیف مقرر کیا تھا، جبکہ 2019 میں سابق وزیراعظم عمران خان نے انہیں تین سال کی توسیع دی تھی۔ وہ 29 نومبر 2022 کو ریٹائر ہوئے، جس کے بعد جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھالی۔

قمر جاوید باجوہ, سابق آرمی چیف, اسپتال منتقل, آئی سی یو, اسلام آباد, پاک فوج, جنرل عاصم منیر, نواز شریف, عمران خان

مزید پڑھیں:ترک اداکار کانبولات گورکم ارسلان 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

یہ بھی پڑھیں