Search
Close this search box.
بدھ ,24 جون ,2026ء

پسندیدہ نمبر پلیٹس: ’’وزیرستان 1‘‘ ریکارڈ مہنگی ترین بو لی میں فروخت

پشاور(نیوز ڈیسک)قیوم سپورٹس کمپلیکس کے ارینا ہال میں پرسنلائزڈ مارکس چوائس نمبر پلیٹس کی نیلامی زور و شور سے جاری ہے، جس میں عوام کی دلچسپی غیر معمولی طور پر دیکھی جا رہی ہے۔ مہنگی بولیوں نے اس تقریب کو یادگار بنا دیا ہے اور مختلف منفرد نمبر پلیٹس بڑی رقوم میں فروخت ہو رہی ہیں، تازہ ترین معلومات کے مطابق ’’وزیرستان 1‘‘ نمبر پلیٹ سب سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئی ہے۔ اس نمبر پلیٹ کی خریداری 4 کروڑ 6 لاکھ روپے میں ہوئی، اور یہ اب تک کی سب سے بڑی بولی کے طور پر ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیض الرحمان نے یہ ریکارڈ توڑ بولی دے کر یہ نمبر پلیٹ اپنے نام کی۔ نیلامی کے دوران ’’مہمند 1‘‘ نمبر پلیٹ پر بھی سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا، جو 3 کروڑ 21 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی اور حاجی ظاہر گل نے خریدی، اس کے ساتھ ’’پشتون 1‘‘ نمبر پلیٹ پر تیسری سب سے بڑی بولی لگی، جو 1 کروڑ 32 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ تقریب میں شریک افراد کی جوش و خروش سے واضح ہوتا ہے کہ منفرد اور شناختی نمبر پلیٹس کے لیے خریدار بڑی رقم خرچ کرنے کو تیار ہیں۔ ارینا ہال میں جاری نیلامی میں مزید چوائس نمبر پلیٹس پر بولیاں جاری ہیں اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ بھی نئی ریکارڈ ساز بولیاں سامنے آ سکتی ہیں۔
مزیدپڑھیں:رمضان میں 40 لاکھ گھرانوں کو 40 ارب کی امداد دی جائے گی، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں