Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے، وزیر اعظم

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر شدید افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت اور پاکستان کے عوام ایران کے عوام کے غم اور دکھ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی خلاف ورزی پر بھی تشویش کا اظہار کرتا ہے، قدیم بین الاقوامی روایت ہے کہ سربراہان مملکت کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای مرحوم کی مغفرت کیلیے دعاگو ہیں، اللہ ایرانی عوام کو ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کیلیے صبر اور حوصلہ دے۔
مزیدپڑھیں:انجمن امامیہ بلتستان نے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا

یہ بھی پڑھیں