اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف ٹی وی چینلز اور ویب سائٹس پر سائبر حملوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے بعد سائبر سیکیورٹی ادارے متحرک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق بعض نشریاتی اسٹریمز اور آن لائن پلیٹ فارمز کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئی جس سے عارضی خلل پیدا ہوا۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 2 سے 3 آئی ایس پیز کی اسٹریمز متاثر ہوئیں جبکہ ایک نجی ٹی وی چینل اور دو موبائل ایپلیکیشنز کی ہیکنگ کی رپورٹ بھی سامنے آئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں سائبر حملے کی نوعیت اور ذرائع کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ متاثرہ سسٹمز کو بحال کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔ سیکیورٹی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حساس حالات میں اس نوعیت کی کارروائیاں معلوماتی جنگ کا حصہ بھی ہو سکتی ہیں۔سوشل میڈیا پر اس خبر کے بعد صارفین کی جانب سے آن لائن سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ڈیجیٹل تحفظ کے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ادھر مینجنگ ڈائریکٹر جیو نیوز اظہر عباس نے کہا ہے کہ ہم اپنےناظرین کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ جیو نیوز جو پاکستان کے سیٹلائٹ پاک سیٹ پر ہے،اس کو کسی جانب سے پچھلے چوبیس گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہےاور اب کچھ دیر سے جیو نیوز کی نشریات کو مسلسل رکاوٹ کا سامنا ہے،جیو نیوز کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیااس صورت حال کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہےجیو نیوز حکام سے درخواست کرتا ہے کہ اس صورت حال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔مزیدپڑھیں:خبردار! سمارٹ موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان


