Search
Close this search box.
هفته ,06 جون ,2026ء

حج 2026 فلائٹ شیڈول جاری، پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی

Hajj 2026 Flight Schedule

حج 2026 فلائٹ شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت پہلی حج پرواز 18 اپریل کو پاکستان سے روانہ ہوگی۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 468 پروازوں کے ذریعے ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔ حج آپریشن 34 روز جاری رہے گا۔

پہلے دن کراچی، لاہور، سیالکوٹ اور ملتان سے پروازیں روانہ ہوں گی۔ ابتدائی چار پروازیں مدینہ منورہ جائیں گی۔

پہلے 15 دن عازمین کو مدینہ منورہ منتقل کیا جائے گا۔ جدہ کے لیے پروازوں کا آغاز 4 مئی سے ہوگا جبکہ مدینہ کے لیے پہلی طویل دورانیے کی پرواز 7 مئی کو روانہ ہوگی۔

پاکستان سے آخری حج پرواز 21 مئی کو روانہ ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت 67 ہزار 230 مرد اور 51 ہزار 846 خواتین حج ادا کریں گی۔ مدینہ کے لیے 186 جبکہ جدہ کے لیے 282 پروازیں چلائی جائیں گی۔

حج آپریشن میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز، ایئر بلیو، ایئر سیال اور سعودیہ حصہ لیں گی۔

ملک کے آٹھ شہروں سے حج پروازیں چلائی جائیں گی۔ اسلام آباد سے 129، کراچی سے 124 اور لاہور سے 104 پروازیں روانہ ہوں گی۔

کوئٹہ سے 18، ملتان سے 34، سیالکوٹ سے 26، فیصل آباد سے 23 اور سکھر سے 5 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

حکام کے مطابق عازمین کو بروقت اور سہولت کے ساتھ حجاز مقدس پہنچانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں