Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پاکستان میں عید الفطر 20 کو ہوگی یا 21 مارچ؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں چاند کی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں شوال المکرم کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل جمعرات (19 مارچ) کو طلب کر لیا گیا ہے۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کل ہونے والے اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے جہاں شہادتیں جمع کی جائیں گی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کے تفصیلی جائزے کے بعد ہی عید کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

اگر کل چاند نظر آ جاتا ہے تو پاکستان میں عید الفطر بروز جمعہ (20 مارچ) کو ہوگی، تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ عید 21 مارچ کو ہونے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سعودی عرب میں آج 18 مارچ کو شوال کا چاند دیکھنے کے لیے عدالتی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔ ماہرینِ فلکیات کے مطابق یو اے ای میں عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ ہونے کا قوی امکان ہے، جس کا حتمی فیصلہ آج رات شہادتوں کے بعد ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر اعلان کیا ہے کہ عید کی نماز صرف مساجد کے اندر ادا کی جائے گی، کھلے مقامات پر اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزیدپڑھیں:ایک اور غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں