Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے بیان کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی واضح طور پر دیکھنے میں آئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست خریداری دیکھی گئی۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں 7,461.58 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ انڈیکس بڑھ کر 156,204.89 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس میں تقریباً 4,944 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔ یہ 153,687 پوائنٹس کی حد تک گیا، جبکہ گزشتہ روز مارکیٹ 148,743 پر بند ہوئی تھی۔

شدید کاروباری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک گھنٹے کے لیے ٹریڈنگ معطل کر دی گئی۔

ٹرمپ کے ایران جنگ سے نکلنے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا اثر عالمی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

امریکہ میں ڈاؤ جونز انڈیکس 2.49 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

ایشیا میں جاپان کے نکئی انڈیکس میں 9 فیصد تک اضافہ ہوا۔ ہینگ سینگ اور نفٹی ففٹی سمیت دیگر مارکیٹس میں بھی مثبت رجحان رہا۔

ماہرین کے مطابق عالمی کشیدگی میں کمی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے، جس سے مارکیٹ میں تیزی آئی۔

یہ بھی پڑھیں