کراچی(نیوز ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوعمر افراد کے لیے بڑا اقدام کرتے ہوئے ان کی مشکل آسان کر دی۔
مرکزی بینک کے فیصلے کی روشنی میں ٹین ایجرز اب انفرادی بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کھول سکیں گے۔
نوجوانوں میں مالی شعور بڑھانے کےلیے نیا فریم ورک متعارف کروا دیا گیا ہے جس میں 13سے 18 سال کے افراد کو خود مختار مالی رسائی حاصل ہو گی۔
نوعمر افراد اب اپنے اکاؤنٹس خود چلانے کے مجاز ہوں گے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد نوجوانوں میں ذمہ دارانہ مالی عادات کو فروغ دینا ہے فریم ورک کے تحت محفوظ اور ریگولیٹڈ مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:پنجاب کا پبلک ٹرانسپورٹ روٹ پرمٹ سسٹم مکمل ڈیجیٹلائز ہوگیا




