Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی، حکومت کا یوٹرن

لاہور (نیوز ڈیسک)صوبائی وزیرِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی پر وضاحت کرتے ہوئے کہا جمعہ کے روز آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں جمعہ کی چھٹی کے حوالے سے اہم وضاحت جاری کر دی۔

وزیرِ تعلیم نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو جمعہ کے روز آن لائن کلاسز منعقد کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے تحت اگلے احکامات تک تمام اسکول جمعہ کے روز بند رہیں گے اور ہفتے میں 4 دن (پیر سے جمعرات) نئے اوقات کے مطابق کام کریں گے۔

سنگل شفٹ والے اسکول صبح 8:00 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کھلیں گے جبکہ ڈبل شفٹ والے اسکول صبح کی شفٹ 8:00 سے 12:30 بجے تک، جبکہ دوپہر کی شفٹ 1:00 سے شام 5:30 بجے تک ہوگی۔

رانا سکندر حیات نے عوام کے صبر اور تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا جا رہا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی حرج نہ ہو۔
مزیدپڑھیں:پیٹرول مہنگا! موٹر سائیکل سوار 2000 روپے نقد کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں