لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے پنجاب میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبے میں اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ فی بھینس 30 روپے روزانہ گوبر ٹیکس وصول کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ وزیر بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوبر سے بائیو گیس بنانے کا منصوبہ ضرور زیر غور ہے، تاہم اس پر کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا جا رہا۔
ذیشان رفیق نے مزید کہا کہ گوالہ کالونیوں میں بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن کے لیے بھی کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
مزید پڑھیں:کیا اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان نے خفیہ شادی کر لی؟


