Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے صورتحال سنگین،متاثر علاقے خالی کرنے کا حکم

مری(ویب ڈیسک)مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث صورتحال سنگین، درجنوں درخت گر گئے جبکہ گزشتہ کئی روز سے مٹی کے تودے گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

مختلف علاقوں میں متعدد گھروں کی دیواروں، چھتوں اور برآمدوں میں بڑے شگاف پڑ گئے ہیں جس سے مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے رہائشیوں کی ساز و سامان سمیت ہنگامی نقل مکانی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ مساجد میں اعلانات کر کے لوگوں کو  متاثرہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ادھر جھیکاگلی چوک ری ماڈلنگ پراجیکٹ بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گیا ہے اور مٹی کے تودے گرنے سے منصوبے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کے مطابق صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید متاثرہ علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ حکومت چوک کی ری ماڈلنگ سے پہلے متاثرہ علاقے کو فلفور بحال کرے،لینڈ سلائڈنگ کو روکا نہ گیا تو مزید سینکڑوں گھر زد میں آ سکتے ہیں،کسی بڑے جانی اور مالی نقصان سے پہلے حکومت اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:امریکی صدر کی ایران میں گرنے والے ایف 15 کے ویپن آفیسر کو بازیاب کرانے کی تصدیق

یہ بھی پڑھیں