Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

بنوں: چمبیلی چوک میں فائرنگ، جماعت اسلامی کا اہم رکن قتل

بنوں(نیوز ڈیسک) بنوں سٹی کے علاقے چمبیلی چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جماعت اسلامی کے ایک اہم رکن کو قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد روشان ولد دلاور خان سکنہ گلباز خان منڈان کے نام سے ہوئی ہے، جو جماعت اسلامی بنوں کے سرگرم رکن تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

دوسری جانب جماعت اسلامی بنوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
مزیدپڑھیں:چارسدہ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان، نئے اوقات کار جاری

یہ بھی پڑھیں