Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

وزیراعظم کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم احکامات جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول اور ڈیزل فوری طور پر سستا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

وزیرِ مملکت برائے قومی ورثہ حذیفہ رحمان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فوری کمی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ حکومت عالمی ریلیف کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔

حذیفہ رحمان نے گفتگو کے دوران بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو عوام کی مشکلات کا بھرپور احساس ہے، وزیراعظم نے مجبوری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ “دل پر بوجھ” رکھ کر کیا تھا، کیونکہ ملکی معیشت کو استحکام دینا ضروری تھا۔

انھوں نے بتایا کہ اب جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہوئی ہیں، وزیراعظم نے ایک لمحہ ضائع کیے بغیر عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیرِ مملکت نے مزید بتایا کہ پٹرول سستا ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھی لائے جائیں گے اور سابقہ قیمتوں کی آڑ میں ناجائز منافع کمانے والوں اور مہنگائی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حذیفہ رحمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح عام آدمی کو مہنگائی کے بوجھ سے نکالنا ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید معاشی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
مزیدپڑھیں:بڑی خبر،مسلم لیگ (ن) کے اہم رہنما دنیا سے رخصت

یہ بھی پڑھیں