Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد: سرینا ہوٹل میں سرکاری تقریب، مہمانوں کو قبل از وقت چیک آؤٹ کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے معروف اسلام آباد سرینا ہوٹل میں ایک اہم سرکاری تقریب کے باعث مہمانوں کو قبل از وقت ہوٹل خالی کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ہوٹل کو ایک اہم تقریب کے انعقاد کے لیے طلب کیا ہے، جو آج شام سے اتوار کی شام تک جاری رہے گی۔ اس صورتحال کے پیش نظر مہمانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آج شام 5 بجے تک اپنے کمرے خالی کر دیں۔

جنرل منیجر کرسٹوف ہوفلچ کی جانب سے جاری پیغام میں مہمانوں کو پیش آنے والی ممکنہ مشکلات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل کی فرنٹ آفس اور سیلز ٹیم متبادل رہائش کے انتظام میں مہمانوں کی مکمل معاونت کرے گی۔

انتظامیہ نے اس غیر معمولی اقدام کو حکومتی ہدایات کا حصہ قرار دیتے ہوئے مہمانوں سے تعاون کی اپیل کی ہے۔ تاہم اس حوالے سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ تقریب کی نوعیت کیا ہے اور کن سرکاری شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سرینا ہوٹل میں اعلیٰ سطحی سرکاری و بین الاقوامی تقریبات ماضی میں بھی منعقد ہوتی رہی ہیں، تاہم مہمانوں کو اس نوعیت کی ہدایات کم ہی دیکھنے میں آئی ہیں، جس کے باعث اس پیش رفت نے توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں