Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کا مجوزہ فریم ورک سامنے آگیا، ابتدائی مرحلے میں براہِ راست ملاقات نہیں ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ براہِ راست مذاکرات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت ابتدائی مرحلے میں دونوں ممالک کے وفود آمنے سامنے نہیں بیٹھیں گے۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ایرانی اور امریکی وفود پاکستان کی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں طے پانے والے نکات کے بعد اگلے مرحلے میں پاکستان کی موجودگی میں دونوں وفود کو آمنے سامنے بٹھایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے ماحول کو سازگار رکھنے کی غرض سے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے، تاکہ کسی بھی ممکنہ تناؤ سے بچا جا سکے اور سفارتی عمل کو آگے بڑھایا جا سکے۔

معلومات کے مطابق امریکی وفد دو حصوں میں پاکستان پہنچے گا۔ پہلے مرحلے میں امریکہ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر دورہ کریں گے، جبکہ دوسرے مرحلے میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی آمد متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اس عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ تاہم اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
مزیدپڑھیں:امن نوبیل انعام 2027 کے لیے آرمی چیف عاصم منیر اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی نامزدگی کا دعویٰ

یہ بھی پڑھیں