قلات (نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے قلات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 11 کلومیٹر تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کا مرکز قلات سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب مشرق میں زہری کے قریب واقع تھا۔
زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے تاہم علاقے میں واضح طور پر محسوس کیے گئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
ماہرین کے مطابق کم گہرائی کے باعث زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس ہوتے ہیں، تاہم اس نوعیت کے زلزلے عام طور پر بڑے پیمانے پر نقصان کا سبب نہیں بنتے۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد: ایران امریکہ مذاکرات کا مجوزہ فریم ورک سامنے آگیا، ابتدائی مرحلے میں براہِ راست ملاقات نہیں ہوگی



