Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کمی، نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے ڈیزل اور پیٹرول کے بعد مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کر دی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 17 روپے 33 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 450 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 25 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور نئی قیمت 369 روپے 72 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد ڈیزل 385 روپے اور پیٹرول 366 روپے فی لیٹر ہو گیا تھا۔

حکومتی فیصلوں کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی قیمتوں میں کمی سے عوام کو مزید ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
مزیدپڑھیں:وزیراعظم کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کااعلان

یہ بھی پڑھیں